the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ سلطان اور خوبرو حسینہ کترینہ کیف چار سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپر سٹار سلمان خان کیساتھ 4 سال بعدایک بار پھر  کتریہ کیف 'ایک کا ٹائیگر' کے سیکوئل 'ٹائیگر زندہ ہے' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ 

 کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے لیے بے تاب ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر سپر سٹار سلمان خان کیساتھ بڑے پردے پر جلوہ گرہوں گی۔ 

کترینہ کیف کا اپنے اور سلمان خان کے رشتے کے



حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا وہ ایک سپر سٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ہمیشہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ 

کترینہ کیف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔ میڈیا میں سلمان خان سے متعلق افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ سلطان پہلی بار اپنی فلم میں 70 سالہ بوڑھے شخص کا کردار نبھائیں گے تاہم اداکارہ نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچا دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.